لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کے زیراہتمام پولو فار پیس کے دوسرے دن دو دلچسپ میچز کھیلے گئے

منگل 22 اکتوبر 2019 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب ڈی ایچ اے فیز 8 کے زیراہتمام پولو فار پیس کے دوسرے دن دو دلچسپ میچز ہوئے۔ پہلے میچ میں ریمنگٹن فارما نے باڑیز کی ٹیم کو 8-6 سے جبکہ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کیبلز کو 9-6 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں میچز کو دیکھنے کیلئے خوبصورت لاہور کنٹری اینڈ پولو کلب میں تماشائیوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ساتھ موجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، سابق صدر لاہور پولو کلب عرفان علی حیدر، میجر جنرل (ر) منہاس اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلا میچ میں ثاقب خاکوانی کے چار خوبصورت گولوں کی بدولت ریمنگٹن فارما نے ٹیم باڑیز کو 8-6 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

باڑیز کی ٹیم کو ڈیڑھ گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔

ثاقب کے علاوہ تیمور علی ملک نے تین جبکہ لیفٹیننٹ عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے عمر ملہی نے تین جبکہ نفیس باڑی نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کیبلز کو 9-6 سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چوتھے چکر تک برابر رہا مگر چوتھے چکر کے آخر میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے مسلسل تین گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔

ماسٹر پینٹس کی طرف سے بلال حئی نے چار، فاروق امین صوفی نے تین، مصطفی منوں اور فراست علی چٹھہ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ہارنے والی ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کیبلز کی طرف سے میر حذیفہ احمد اور عدنان جلیل اعظم نے دو دو جبکہ میر شعیب احمد اور المان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز ساڑھے تین بجے واحد میچ ارٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس اور چار باغ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں