سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ، سدرن پنجاب اورناردرن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
بدھ 23 اکتوبر 2019 23:43
(جاری ہے)
سنٹرل پنجاب کی جانب سے احسان عادل نے 3 اور اسد رضا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور 57 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
تجربہ کار بلے باز عثمان صلاح الدین نے سدرن پنجاب کے اسپنرز ذوالفقار بابر اور محمد عمران کی باؤلنگ کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔ عثمان صلاح الدین51 گیندوں پر 4چوکوں اور 1چھکیکی مدد سے 61 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے بائیں ہاتھ کے اسپنر ذوالفقار بابر نے 3 اور محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر سدرن پنجاب کے اوپنر ذیشان اشرف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ناردرن کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ کو 3وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سندھ کے اوپنر عماد عالم نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 46 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ عماد عالم کی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین رمیز عزیز نے 29 گیندوں پر برق رفتار 49 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 188 تک پہنچانے میں مدد دی۔سندھ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ ناردرن کی جانب سے شہزاد اعظم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے اوپنرذیشان ملک نی6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 58 نز کی اننگز کھیلی تاہم نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے شہزاد اعظم کی برق رفتار اننگز نے ناردرن کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہزاد اعظم نے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سندھ کی جانب سے حسان خان نے 3 اور حسن محسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں آلراؤنڈ کارکردگی پر شہزاد اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گالاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری