نوجوان بائولر نسیم شاہ کی بائولنگ کے آسٹریلیامیں خوب چرچے

ٓقومی فاسٹ بائولر کے بائولنگ ایکشن کو دیکھنے کے بعد مستقبل کا شین بانڈ قرار دیا جانے لگا

بدھ 13 نومبر 2019 20:40

نوجوان بائولر نسیم شاہ کی بائولنگ کے آسٹریلیامیں خوب چرچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) نوجوان بائولر نسیم شاہ کی بائولنگ کے آسٹریلیامیں خوب چرچے ہونے لگے، قومی فاسٹ بائولر کے بائولنگ ایکشن کو دیکھنے کے بعد انہیں مستقبل کا شین بانڈ قرار دیا جانے لگا۔قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی والدہ چند روز قبل انتقال کر گئی تھی جس کے بعد امکان تھا کہ وہ واپس آ جائیں گے تاہم آسٹریلیا سے پاکستان تک راستے کی طوالت کے باعث وہ پاکستان واپس نہ آسکے اور والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کر سکے۔

قومی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے انہیں وہاں روک لیا گیا۔ انہوں نے میچ کے دوران بائولنگ کی جس کو دیکھتے ہی آسٹریلیامیں انکی بائولنگ کے چرچے ہونے لگے۔کرکٹ آسٹریلیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے، ہم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز انہیں کھلا سکتے ہیں کیونکہ نسیم شاہ کی گیندوں میں پیس اور بائونس دونوں موجود ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے مطابق نسیم شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں رفتار بڑھانے اور سوئنگ پر کام کر رہا ہوں، یقین ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں