سلک بینک انٹر کلب پولو چمپئن شپ میںایل پی سی باڑیز نے سڈن ڈیتھ پر رچنا پولو کلب سیالکوٹ کو شکست دیدی

بدھ 13 نومبر 2019 20:55

سلک بینک انٹر کلب پولو چمپئن شپ میںایل پی سی باڑیز نے سڈن ڈیتھ پر رچنا پولو کلب سیالکوٹ کو شکست دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام سلک بینک انٹر کلب پولو چمپئن شپ کے تیسرے دن دلچسپ مقابلے کے بعد ایل پی سی باڑیز نے سڈن ڈیتھ پر رچنا پولو کلب سیالکوٹ کو 6-5 سے شکست دے کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں پاکستان پولو ایسوسی ایشن کا سلک بینک انٹر کلب پولو ٹورنامنٹ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا اہم میچ دیکھنے کیلئے صدر کلب کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، سیکرٹری لاہور گیریژن میجر (ر) حسیب منہاس ، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس، سابق صدر لاہور پولو کلب عرفان علی حیدر، طارق حکیم اور تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ایل پی سی باڑیزاور رچنا پولو کلب سیالکوٹ کے درمیان چار چکروں کے بعد میچ برابر رہا ۔ پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر ایل پی سی باڑیز نے گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ باڑیز کی طرف سے ڈاکٹر کامران زیدی اور نفیس باڑی نے تین تین گول سکور کیے جبکہ رچنا پولو کلب سیالکوٹ کی طرف سے مصطفی ذیشان اور دانیال شیخ نے دو دو ، لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں