انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ویمنز کرکٹ کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

جمعرات 14 نومبر 2019 20:24

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ویمنز کرکٹ کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ کی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین اور عروب شاہ ،ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ اور کائنات امتیاز ،منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم اور صبا نذیر ،سعدیہ اقبال، ثنا میر، سدرہ امین، عائشہ ظفر اور سدرہ نواز بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔

21 ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں لگے گا۔9روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائشیا روانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں