سالانہ کینسر کیئر ہسپتال چیئریٹی پولو کپ 2019ء شروع

منگل 19 نومبر 2019 22:16

سالانہ کینسر کیئر ہسپتال چیئریٹی پولو کپ 2019ء شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) لاہور کنٹری اینڈ پولو کلب کے زیراہتمام سالانہ کینسر کیئر ہسپتال چیئریٹی پولو کپ 2019ء شروع ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی ٹریٹ کارپوریشن پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نمائندے سید شاہد علی تھے۔ اس موقع پر کینسر کیئر ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹر شہریار، صدر لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کرنل (ر) شعیب آفتاب اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں سید شاہد علی نے فیتہ کاٹنے کے بعد بال پھینک کر میچ کا افتتاح کیا۔ پہلے روز کھیلے گئے میچ میں باڑیز نے زکی فارمز کو 9-4.5 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے ایمسٹو ایروز نے پانچ، احمد زبیر بٹ نے تین جبکہ آغا موسی نے ایک گول سکور کیا جبکہ زکی فارمز کی طرف سے حمزہ خان نے دونوں گول سکور کیے جبکہ اڑھائی گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ لاہور کنٹری اینڈ پولو کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب نے کینسر کیئر ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹر شہریار اور دیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں