ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لے لی

کرکٹر ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ثناء میر ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل ایک روزہ سیریز اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت نہیں کریں گی

بدھ 20 نومبر 2019 12:04

ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لے لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) کرکٹر ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ثناء میر ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل ایک روزہ سیریز اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت نہیں کریں گی۔
ثناء میر:
ثناء میر کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خاتون کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک کے دوران انہیں ایک بار پھر مستقبل کے لیے اہداف ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔
ثناء میر نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں امید ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

(جاری ہے)


قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی20 ممکنہ کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیاکے لیے روانہ ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 9 سے 20 د سمبر تک ملائشیا میں جاری رہے گی۔
ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے حتمی اسکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔


شیڈول:
9 دسمبر: پہلا ایک روزہ میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام کنرارااکیڈمی اوول (آئی سی ویمنز چیمپئن شپ)
12 دسمبر: دوسرا ایک روزہ میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام کنرارااکیڈمی اوول (آئی سی ویمنز چیمپئن شپ)
14 دسمبر: تیسرا ایک روزہ میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام کنرارااکیڈمی اوول (آئی سی ویمنز چیمپئن شپ)
17دسمبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام کنرارااکیڈمی اوول
19 دسمبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان بمقابلہ انگلینڈ بمقام کنرارا اکیڈمی اوول
20 دسمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ، پاکستان بمقابلہ انگلیند بمقام کنرارا اکیڈمی اوول

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں