خالد عثمان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

جمعہ 22 نومبر 2019 13:08

خالد عثمان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر خیبرپختونخوا کے کرکٹر خالد عثمان پر میچ فیس کا 25فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ خالد عثمان کو این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن کے خلاف دسویں رانڈ کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے سے متعلق لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران خیبرپختونخوا کی پہلی اننگز میں بلے باز خالد عثمان امپائر کی جانب سیایل بی ڈبلیو آٹ دئیے جانے کے باوجود کافی دیر کریز پر موجود رہے۔آن فیلڈ امپائرز خالد محمود سینئر اور طاہر رشید نے خالد عثمان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔خیبرپختونخوا کے کرکٹر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری علی گوہر نے خالدعثمان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں