انڈر 16 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری رائونڈ مکمل

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایک وکٹ کے نقصان پر 18 رنز سے میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا ہ کی ٹیم نے 105 رنز کا ہدف 36.1 میں حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

محمد فاروق کی 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز نیخیبرپختونخوا کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس سیقبل 16رنز کے خسارے کا شکار سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ پہلی اننگز میں سندھ کے 163رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 179 رنز بناکر آٹ ہوئی ۔ناردرن اور خیبرپختونخوا کی انڈر 16 ٹیموں کے درمیان ا یونٹ کا فائنل میچ 8سے 10 دسمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں