ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کوچ کو بلیو بک پیش کی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:11

ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پی ایس ایل سیزن 5 میں کراچی کنگز کے نئے ہیڈکوچ ڈین جونز کی پر اسرار بک کا رنگ بدل گیا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈین جونز کی سب سے بڑی خاصیت اس کی کتاب ہوتی ہے ،ہم نے اسے کھول کر سمجھنے کی بڑی کوشش کی لیکن نمبرز کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آیا،ڈین جونز گزشتہ4سال سے ریڈ بک لے کر پھر رہے تھے اوراب ہم نے ان کے لیے بلیو بک ڈھونڈ لی ہے اور امید ہے کہ یہ لمبا عرصہ ان کے پاس رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں مکمل پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں ،یہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر دنیا کو اپنے جذبات سے آگاہ بھی کریں گے ۔اس موقع پر صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، سلمان اقبال نے درست کہا ہمیں مستقل کپتان رکھنا چاہیے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈین جونز اچھے کوچ ہیں انہیں معلوم ہے کہ اسٹریٹجی کیسے بنانی چاہیے، کپتان اور کوچ بدلنے سے ٹیم نہیں بدلتی، کسی بھی ایک کوچ یا کپتان کے ایک ٹور سے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں