چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے

اب کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین سابق کرکٹر ہو گا، کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کا اعلان جنوری کے اوائل تک کر دیا جائے گا، کرکٹ کمیٹی آزادانہ ہوگی اور اس کی الگ اہمیت ہو گی: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اعلان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 دسمبر 2019 15:40

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08دسمبر2019ء) : چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ احسان مانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین سابق کرکٹر ہو گا، کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کا اعلان جنوری کے اوائل تک کر دیا جائے گا، کرکٹ کمیٹی آزادانہ ہوگی اور اس کی الگ اہمیت ہو گی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا ہے کہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدثر نذرکا معاہدہ مئی میں ختم ہوگا، ہم ان کی خدمات کے معترف ہیں لیکن وہ مستقبل میں کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے 5 رکنی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ قومی ٹیم کے سابق کوچ محسن خان کو بنایا تھا تاہم انہوں نے چیئرمین شپ چھوڑنے کے ساتھ کرکٹ کمیٹی سے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی جس پر وسیم خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا تھا اور اب انہوں نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں