کارپوریٹ چیلنج کرکٹ کپ‘ آئبیکس، جاز اور نووا میڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:42

کارپوریٹ چیلنج کرکٹ کپ‘ آئبیکس، جاز اور نووا میڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) کارپوریٹ چیلنج کپ کے مقابلوں میں آئبیکس، جاز اور نووا میڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے‘ ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ اور ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کارپوریٹ چیلنج کرکٹ کپ 2019-20 کا آغاز ہوگیا‘ ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئبیکس گلوبل کی ٹیم نے یو سی ایس کو 6 وکٹوں سے شکست دی‘ یو سی ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں146 رنز بنائے ، محمد کاشف 18 گیندوں پر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ولید گوندل نے 4 اور حمزہ فاروق نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا‘ آئبیکس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، حمزہ فاروق نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی‘ حمزہ فاروق کوآل رائونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا‘ ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں نووا میڈ نے سینامیٹکس ٹیکنالوجی کو 73 رنز سے شکست دے دی‘ نووا میڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے‘ محمد عمیر نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ باسط علی نے مخالف ٹیم کے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی‘ جواب میں سینامیٹکس ٹیکنالوجی کی ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

عمر طاہر نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اورمین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا‘ ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جاز نے ڈی پی ایس کو 5 وکٹوں سے شکست دی‘ ڈی پی ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے‘ امتیاز انور 34 رنز بناکر نمایاں رہے‘ جاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5وکٹوںکے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا‘ اعجاز بلوچ نے 42 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں