پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا

منگل 21 جنوری 2020 14:22

پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی 21 برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف دکھائی دیئے ۔سیریز کی سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے رکھی گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ چار ہزار روپے ہے۔ ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شریک ہیں۔ شائقین شناختی کارڈ دکھا کر پانچ ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں