بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز:آئی سی سی نے رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقررکردیا
احسن رضا اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز مقرر
منگل 21 جنوری 2020 21:22
قومی امپائرز احسن رضا اور شوزب رضا کوآن فیلڈ امپائرز جبکہ احمد شہاب کو تھرڈامپائر اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تین میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
رنجن مدوگالے سے قبل ڈیوڈ بون(ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ، سری لنکا ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سیریز)، جیف کرو (سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ)، اینڈی پائی کرافٹ (سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ) اور رچی رچرڈسن (ورلڈ الیون) نے حالیہ چند ماہ میں آئی سی سی میچ ریفری کی حیثیت سے پاکستان میں فرائض انجام دئیے۔
(جاری ہے)
رنجن مدوگالیاس سے قبل بطور ریفری آخری مرتبہ جنوری 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ذمہ داریاں نبھانے پاکستان آئے تھے۔
102 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے 60 سالہ رنجن مدوگالے نے بطور ریفری27 سال قبل پاکستان میں ہی ڈیبیو کیا تھا۔ دسمبر 1993 میں پاکستان اور زمباوے کے درمیان ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ ریفری کی ذمہ داریاں نبھانے والے رنجن مدوگالے نے ایک روزہ ڈیبیو بھی اسی ماہ کیا تھا۔
مدوگالینے اس سے قبل پاکستان میں کسی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ذمہ داری کے فرائض انجام نہیں دئیے تاہم وہ پاکستان میں کھیلی گئی 5 سیریز کے 15 ٹیسٹ اور آئی سی سی ورلڈکپ 1996 کے 6 میچز سمیت کل 20 ایک روزہ میچوں میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔
میچ ریفری کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل رنجن مدوگالے سری لنکا کی جانب سے 21 ٹیسٹ اور 63 ایک روزہ میچوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران رنجن مدوگالے 2 ٹیسٹ اور 13 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کرچکے ہیں۔
میچ آفیشلز:
پہلا ٹی ٹونٹی میچ بتاریخ 24 جنوری 2020بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور بوقت دوپہر 2 بجے آغاز: احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید(فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)
دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بتاریخ 25 جنوری 2020بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور بوقت دوپہر 2 بجے آغاز: احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید(فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)
تیسراٹی ٹونٹی میچ بتاریخ 27 جنوری 2020بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور بوقت دوپہر 2 بجے آغاز: احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائر)، احمد شہاب (تھرڈ امپائر)، طارق رشید(فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلیٹیسٹ میچ کے لیے آئی سی سی کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفری کی تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔
شیڈول:
24جنوری بروز جمعہ: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
25 جنوری بروز ہفتہ: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور
7تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
3اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
5تا 9اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
جناح ہائوس پر حملے وجلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں عدم پیشی پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے ..
سیکرٹری زراعت پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، چاول کی برآمد کا ہدف5 ارب ڈالر ..
نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں و بحالی مراکز بنانے کیلئے فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور ماسٹر پلان مقدمہ میں قیصرہ الہی ودیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر جواب طلب
نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ پنجاب کا (آج) ہنگامی اجلاس طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت