بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں‘ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،عثمان بزدار

جمعرات 23 جنوری 2020 18:51

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں‘ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،عثمان بزدار
لاہور۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، زندہ دلان لاہور کھلاڑیوں کو میدان میں ان ایکشن دیکھیں گے اور شائقین کرکٹ ٹی 20 میچوں سے محظوظ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے، میچوںکی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں،شائقین کرکٹ کو پرامن ماحول مہیا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے سٹیڈیم کے اندر اور باہر بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں