پاک بنگلہ دیش میچ ،10ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات رہے

جمعہ 24 جنوری 2020 16:42

پاک بنگلہ دیش میچ ،10ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران 10ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروںنے ڈیوٹی سر انجام دی ۔افسران میں17ایس پیز،48ڈی ایس پیز، 134انسپکٹرز اور 592 اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید میچ سے قبل مختلف پوائنٹس کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔

علاوہ ازیں ٹیموں کی قیام گاہ، روٹ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں سرچ اینڈسویپ آپریشنز بھی جاری رکھا گیا،ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اور پیرو ٹیمیں پٹرولنگ کرتے رہیں جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات رہے ۔میچ کے آغازسے قبل سراغ رساںکتوںاور جدید آلات کے ذریعے پورے سٹیڈیم میں سرچ اینڈسویپ کی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں