پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے‘آل رائونڈ شعیب ملک

پاکستان میں کھیل کر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے، اب ہماری نظریں اگلی میچ پر ہیں اور جیت کو ہدف بنائیں گے‘محمود اللہ پاکستانی باولرز نے اچھی باولنگ کی، ہم نے بیٹنگ کے دوران 15 رنز کم بنائے ہم نے بہت زیادہ باونڈریز کھائی جس کا ہمیں نقصان ہو‘بنگلہ دیشی کپتان ایک چیز میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے کہ پاور پلیز کے دوران کس طرح بیٹنگ کے ذریعے رنز بٹورے جائیں‘قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم

جمعہ 24 جنوری 2020 22:27

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے‘آل رائونڈ شعیب ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) بنگلا دیش کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے سینئر بیٹسمین اور آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شروع کے وقت میں میں نے دیکھا کہ گیند نئی گیند کو صرف غیر ذمہ دارانہ کی بجائے آرام سے کھیلنا ہو گا جس کے لیے میں نے اسی پلاننگ کو اپنایا۔

سینئر آل رانڈر کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی فتح کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے، شروع کے اوورز میں انہوں نے اچھی باولنگ کر کے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آج فیلڈنگ بہت اچھی رہی، ہر کوئی اپنا کردار ادا کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب کے دوران جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوں تو اپنے آپ کو بڑا موقع دینا ہوتا ہے اور اچھی اننگز کھیلنا ہوتی ہے، اس دوران ہمیں صرف چند اوورز کو روک کر کھیلنا ہوتا ہے اور سنگل ڈبلز پر انحصار کرنا ہوتا ہے جس کے بعد بنچ پاور آ کر ہدف کو مزید آسان کر دیتی ہے۔

مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا میچ دیکھنے کو ملا، آج کی وکٹ نے ہمیں سرپرائز دیا، یہاں پر کھیلنا بہت مشکل ہو رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باولرز نے اچھی باولنگ کی، ہم نے بیٹنگ کے دوران 15 رنز کم بنائے باولنگ کے دوران ہم نے بہت زیادہ باونڈریز کھائی جس کا ہمیں نقصان ہوا۔مہمان کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیل کر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے، اب ہماری نظریں اگلی میچ پر ہیں اور جیت کو ہدف بنائیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فتح بہت ضروری تھی، آج باولرز نے بہت شاندار انداز میں باولنگ کی، ہمیں یقین نہیں تھا کہ پچ اس طرح سلو ہو جائے گی، لیکن باولرز نے لائن اینڈ لینتھ پر رہتے ہوئے گیندیں کی جس کا ہمیں اچھا رزلٹ ملا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی جیت کا کریڈٹ ہمارے باولرز کو جاتا ہے، ہمیں ایک چیز میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے کہ پاور پلیز کے دوران کس طرح بیٹنگ کے ذریعے رنز بٹورے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں