بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کا اعتماد بڑھے گا اور وہ بھی پاکستان آئیں گی‘عدنان ارشد اولکھ

سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے اقدامات کررہا ہے جس سے سپورٹس کو فروغ ملے گاڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعہ 24 جنوری 2020 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دوسری انٹرنیشنل ٹیموں کا اعتماد بڑھے گا اور وہ بھی پاکستان آئیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو پاک بنگلہ دیش ٹی 20کرکٹ سیریز سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے اس لئے ان کا فرض ہے کہ وہ بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں جس سے پاکستان کا دنیا میں بہترین تاثر قائم ہوگا، سپورٹس بورڈ پنجاب کے مستقبل کے پروگراموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے ، سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہا ہے جس سے سپورٹس کو فروغ ملے گا، جلد ہی پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب سنوکر چیمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے جس میں پنجاب کے 9ڈویژنز کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ اگلے ماہ کبڈی ورلڈ کپ بھی شروع ہورہا ہے جس میں بھارت سمیت 10ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں