بیٹل ایکس پولو کپ 2020ء کے پہلے سیمی فائنل میں ایف جی پولو نے باڑیز کو 8-5.5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 24 جنوری 2020 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام بیٹل ایکس پولو کپ 2020ء کے پہلے سیمی فائنل میں ایف جی پولو نے دلچسپ مقابلے کے بعدٹیم باڑیز کو 8-5.5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں پہلے سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر کلب صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایف جی پولو ٹیم اور ٹیم باڑیز کے درمیان میچ کافی زبردست رہا۔ ایف جی پولو کی ٹیم نے آخری چکر کے لمحات میں دو زبردست گول کرکے میچ 8-5.5 سے جیت لیا۔ایف جی پولو ٹیم کی طرف سے ٹام بروڈی نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات گول جبکہ لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا۔ باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے چارجبکہ شاہ شمیل نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز ہفتہ دوسرا سیمی فائنل دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں