کافی عرصے سے پاکستانی ٹیم کیلئے کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے لیکن اب ٹیم کیلئے وکٹیں حاصل کرنے پر خوش ہوں‘شاداب خان

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیلنے کی وجہ سے بلے بازوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، اس لئے اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوا‘گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 23:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سپن بائولر شاداب خان نے کہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے پاکستانی ٹیم کیلئے کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے لیکن آج ٹیم کیلئے وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی اننگز ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ آج کی کارکردگی پر بہت خوش ہوں کیونکہ گزشتہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفارم نہیں کر پا رہا تھا، بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے رن آٹ ہونے پر ہمیں مومینٹم ملا اور پھر ہم نے اچھی بالنگ بھی کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیشی ٹیم کو 150 سے کم سکور پر آئوٹ کرنا چاہتے تھے، بیٹنگ کیلئے وکٹ بہت اچھی ہے اور امید ہے کہ ہم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیل کر آیا ہوں اور وہاں پرفارم بھی کیاجبکہ اس وجہ سے ہی بنگلہ دیشی بلے بازوں کو بھی اچھی طرح جانتا ہوں، اس لئے اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں