دونوں سینئر کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا،کوشش کریں گے تینوں میچز جیتیں،ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر تمام میچز کھیلوں گا،پارٹنر شپ قائم کرنا ہی اصل مقصد تھا، حفیظ نے عمدہ اننگز کھیلی،بابر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2020 20:10

دونوں سینئر کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا،کوشش کریں گے تینوں میچز جیتیں،ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر تمام میچز کھیلوں گا،پارٹنر شپ قائم کرنا ہی اصل مقصد تھا، حفیظ نے عمدہ اننگز کھیلی،بابر اعظم کی میڈیا سے گفتگو
لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) دونوں سینئر کھلاڑی نے اچھا پرفارم کیا،کوشش کریں گے تینوں میچز جیتیں،ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر تمام میچز کھیلوں گا تاکہ کارکردگی بہتر ہو،پارٹنر شپ قائم کرنا ہی اصل مقصد تھا، حفیظ نے عمدہ اننگز کھیلی۔ان خیالات کا اظہارکپتان بابر اعظم نے میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھی عمدہ پرفارمنس دیں گے،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں پہلی سیریز جیتی،ہماری بائولنگ کی کارکردگی اچھی رہی، کم مارجن میں آوٹ کیا،وکٹ اچھی تھی میچز ہوتے رہیں گے تو کھیل اچھا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کاجیتنا بہت ضروری تھا،گزشتہ دو سیریز مسلسل ہارنے کے بعد جیتنا وقت کی ضرورت تھی جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت سے فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ٹیم میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،پارٹنرشپ لمبی کھیلنا اسٹرٹیجی کا حصہ تھا،آج وکٹ بہت اچھا تھا گیند بلے بازوں کو مل رہا تھا،اللہ کا شکر ہے جس نے سیریز جتا کر عزت دی،فاسٹ باولرز نے بہت اچھی پرفارمنس دی مخالف ٹیم کو زیادہ اسکور نہیں کرنا دیا جس سے میچ جیتے میں آسانی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں