پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

منسوخ میچ کی ٹکٹوں کی رقم واپس مل جائے گی ، تماشائی ٹکٹ دکھا کر کوریئر سروس کی نامزد برانچ سے پیسے لے سکیں گے ‘پی سی بی

پیر 27 جنوری 2020 18:03

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا اور یوں 4 بجے تک انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کردیا گیا، 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔

پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا، عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹونٹی جیتنا بھی ضروری ہے۔علا وہ ازیں پی سی بی کا کہنا ہے کہ منسوخ میچ کی ٹکٹوں کی رقم واپس مل جائے گی ۔ تماشائی ٹکٹ دکھا کر کوریئر سروس کی نامزد برانچ سے پیسے لے سکیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں