پی ایس ایل سیزن فائیو کے دوسرے مرحلے کی ٹکٹس کی فروخت (کل)سے شروع ہو گی

پیر 27 جنوری 2020 18:03

پی ایس ایل سیزن فائیو کے دوسرے مرحلے کی ٹکٹس کی فروخت (کل)سے شروع ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوسرے مرحلے کی ٹکٹس کی فروخت کل (منگل )سے شروع ہو گی ۔ٹکٹس کی فروخت کراچی سمیت 38 شہروں میں ہو گی اور ٹکٹس نجی کورئیرکمپنی کی 110برانچزسے دستیاب ہوں گی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں سب سے زیادہ 26مراکزسے ٹکٹ حاصل کئے جا سکیں گے ۔ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ سے زیادہ 7ٹکٹس لئے جا سکیں گے ،کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 6ہزارروپے رکھی گئی ہے ۔آن لائن خریدے جانے والے ٹکٹس کی فراہمی یکم فروری سے شروع ہو گی، ٹکٹ مخصوص برانچز پر دستیاب ہوں گے۔یکم فروری سے ہی آن لائن ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کا آغاز ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں