پروفیسر مختار بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،ابتدائی رائونڈ میںڈیسکون، الباریو انجینئرنگ، ڈی پی ایس اور جاز کی کامیابی

منگل 18 فروری 2020 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں ڈیسکون، الباریو انجینئرنگ، ڈی پی ایس اور جاز نے پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ کے میچز میں کامیابی حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق کرکٹ گرائونڈ اور جوبلی ٹائون کرکٹ گرائونڈ میں پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اور پروفیسر مختار احمد بٹ کے صاحبزادے فہیم مختار بٹ نے کہا کہ پروفیسر مختار احمد کی کھیل کے شعبے میں بے پناہ خدمات ہیں جن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہر سال اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اتفاق کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیسکون نے نیٹسول کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

نیٹسول نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

ڈیسکون کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کے رمیض یونس نے 63 جبکہ مبشر اقبال نے 43 رنز کی اننگز کھیلی ۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جاز نے آئی سی آئی کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ آئی سی آئی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ محمد یوسف نے 53 اور ذیشان احمد نے 33 رنز بنائے ۔

جاز کی ٹیم نے اعجاز رفیق کی63 اور اعجاز بلوچ کی53 رنز کی بدولتمطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جوبلی ٹان کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈی پی ایس نے ایبکس کو 42 رنز سے شکست پچھاڑ دیا۔ ڈی پی ایس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، محمد جواد 74 اور محمد صدیق 64 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جواب میں ایبکس کی ٹیم 142 رنز بناسکی۔

سہیل سکندر نے 71 رنز کی اننگز ۔اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میںالباریو انجینئرنگ نے سیماٹکس ٹیکنالوجی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سیماٹکس ٹیکنالوجی نے پہلے کھیلتے ہوئے 124 رنز بنائے ۔ الباریو انجینئرنگ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم کے مبین الرحمان نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں