ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹائون میں 10روزہ سپورٹس گالا شروع

منگل 18 فروری 2020 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹائون میں 10روزہ سپورٹس گالا شروع ہوگیا ہے۔ وائس چیئرمین ایس ایم عمران اور ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدافتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ارکان میجر برہان علی اور انجینئر عامر ریاض قریشی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹائون کے ممبران اور فیمیلیزکی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

مختلف کھیلوں کے سپورٹس کوچز نے اپنی اپنی گیم کی نمائندگی کی۔سپورٹس گالا کے شرکاء نے کھیلوں کے قواعد کی پابندی اور سپورٹس مین سپرٹس کی پاسداری کا حلف لیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے ٹارچ ریلی نکالی اورکھیلوں کے آغاز پر مشعل روشن کی گئی۔سپورٹس گالا کے دوران ممبران کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں