کرکٹ کمیٹی کا اجلاس (آج )کراچی میں ہوگا

منگل 18 فروری 2020 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ نئی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج بروز ( بدھ ) کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔یہ سال 2020 میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اجلاس میں شرکا کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کار اور ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔عروج ممتاز، ویمنز کرکٹ پر اپ ڈیٹ فراہم کریں گی۔اجلاس میں حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے علاوہ پچز کے معیار سے متعلق اینڈی اٹکنسن کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گااجلاس کی کارروائی سے متعلق تفصیلات 20 فروری کو جاری کی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں