کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گی‘ سرفراز احمد

پانچویں ایڈیشن میں کا میا بی کیلئے بھرپور تیاری کررکھی ہے‘شاداب خان

بدھ 19 فروری 2020 21:29

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گی‘ سرفراز احمد
لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں میچ وننگ باؤلر اور بیٹسمین شامل ہیں، یقین ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سال ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے گی، اپنی عوام کے سامنے مکمل ایڈیشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے‘ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز سے نوجوانوں میں کرکٹ کا شوق بڑھے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم نے پانچویں ایڈیشن کے لیے بھرپور تیاری کررکھی ہے‘ یونائیٹڈ کا ابتدائی کیمپ اسلام آباد میں لگایا گیا جہاں مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی، اب غیرملکی کھلاڑیوں سمیت مکمل اسکواڈ کراچی میں ٹریننگ کرنے میں مصروف ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ متوازی ہے اور بہترین قومی کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث ٹیم کا باؤلنگ اور بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ دونوں مضبوط ہیں، 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، خوشی ہے کہ اس ایڈیشن کے دوران پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میچ اپنے ہوم گراؤنڈ راولپنڈی میں بھی کھیلیں گے‘ شاداب خان پہلی مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

وا ضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا‘کارکردگی کے لحاظ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تاحال لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے، جس کی کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں