لاہور میں پولیس اور پی سی بی آمنے سامنے

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پی سی بی سے قذافی سٹیڈیم کے دو انکلوثرز کا قبضہ مانگا، اس پر پی سی بی نےمعذرت کرلی، جواباً پولیس نےپی سی بی اور براڈکاسٹنگ عملے کو سٹیڈیم میں گاڑیاں پارک کرنےسےمنع کردیا: ذرائع کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 23 فروری 2020 15:23

لاہور میں پولیس اور پی سی بی آمنے سامنے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 23 فروری 2020) : لاہور میں پولیس اور پی سی بی آمنے سامنے، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پی سی بی سے قذافی سٹیڈیم کے دو انکلوثرز کا قبضہ مانگا، جس پر پی سی بی نےان سے معذرت کرلی، جواباً پولیس نےپی سی بی اور براڈکاسٹنگ عملے کو سٹیڈیم میں گاڑیاں پارک کرنےسےمنع کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ جس کی وجہ سے پی سی بی اور براڈکاسٹنگ عملے کو عام شہریوں کی طرح نشتر سپورٹس کمپلیکس سے پیدل چل کرجاناپڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں