آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا

اعزاز جویریہ خان اوربہترین بائولنگ کا اعزاز انعم امین کے پاس ہے

منگل 25 فروری 2020 19:59

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا
لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں تاحال پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے کا اعزاز جویریہ خان اور محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بہترین بائولنگ کا اعزاز انعم امین کو حاصل ہے‘ جویریہ خان نے یہ ریکارڈگذشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کیخلاف بنایا تھا‘انہوں نے 52گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا‘اسی طرح محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا اعزاز انعم امین کو حاصل ہے‘ انہوں نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016ء کے دوران ویسٹ انڈیز کیخلاف راؤنڈ میچ میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی‘ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے شہرچنائے میں کھیلا گیا تھا، انفرادی ریکنگ میں انعم امین 13ویں بہترین باؤلر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں