لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے مستحق کرکٹرز کی مدد کے لیے فہرست تیار کرنا شروع

ہم کرکٹ سے وابستہ ہیں اس لیے کرکٹرز کے لیے پروگرام بنا رہے ہیں اور ہم سب مل کر ہی اس مشکل گھڑی سے نکل سکتے ہیں، عاطف رانا

منگل 31 مارچ 2020 13:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے مستحق کرکٹرز کی مدد کے لیے فہرست تیار کرنا شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ لاہور قلندرز کے مطابق نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے باعث بیروزگار ہونے والے کرکٹرز کی مدد کی جائے گی جبکہ متاثر کرکٹرز لاہور قلندرز کے اسپیشل پروگرام میں رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ ہر شعبے میں اسی طرح لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔عاطف رانا نے کہا کہ ہم کرکٹ سے وابستہ ہیں اس لیے کرکٹرز کے لیے پروگرام بنا رہے ہیں اور ہم سب مل کر ہی اس مشکل گھڑی سے نکل سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں