سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کاوزیر اعظم کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کا اعلان

بدھ 1 اپریل 2020 15:35

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کاوزیر اعظم کرونا ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے وزیر اعظم کرونا ٹائیگر فورس کی حمایت کرتے ہوے اس فورس کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ مشکل گھڑی میں قوم کو متحد ہونے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیتا ہوں۔تمام نوجوان کرونا وائرس کے خلاف ٹائیگر فورس کا حصہ بنیں۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد کہتے ہیں کہ وقت آ گیا ہے کہ بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کی جائے ۔ٹائیگر فورس میں شامل ہونے کے لیے صرف ملی جذبے کی ضرورت ہے۔ضرورت پڑنے پر میں خود بھی ٹائیگر فورس میں حصہ لوں گا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ تمام کرکٹرز وزیراعظم ریلف فنڈ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔کرونا وائرس کے معاملے پر سیاست کی بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔ مشکل وقت میں ہمیں حکومتی ہدایات پر عمل کرنا چ چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں