قومی ٹیم کے مزید3 کھلاڑی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر ووسٹر میں اسکواڈ جوائن کرنے کے اہل قرار

اتوار 5 جولائی 2020 01:25

لاہور ۔4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر مزید 3 کھلاڑی ووسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل قرار پا گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق عمران خان ‘حیدرعلی اور کاشف بھٹی کے 3 روز میں کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے‘یہ تمام کھلاڑی اب ووسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیںان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 4 جولائی بروز ہفتہ کو ہوئی‘اس سے قبل یکم جولائی کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 3 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے تھے‘تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساج تھراپسٹ ملنگ علی اور محمد عمران کے ٹیسٹ بھی مسلسل 2 مرتبہ منفی آئے ہیں‘پی سی بی اب ان کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشل کے سفر کے انتظامات کا آغاز کر رہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں