ایل سی سی اے انڈر 16 گولڈن بناسپتی کرکٹ ٹورنامنٹ

جمعرات 2 جنوری 2014 15:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) انڈر 16 گولڈن بناسپتی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچ کھیلے گئے پہلا میچ سکول وائٹ اور نارتھ زون گرین کے درمیان ماڈل ٹاؤن کلب کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ سکول وائٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ محمد حسن ڈار 51 ، وقاص صغیر 50، زریاب آصف 48، احمد بٹ 19 رنز ناٹ آؤٹ اور دانیال سلیم نے 15 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

نارتھ زون گرین کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے اسد پرویز نے 2/41، نعمان لطیف 1/42 اورمحمد ذیشان نے 1/22 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں نارتھ زون گرین نے 28.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 140رنز بناسکی۔ عبدالمجید 45، آغا زین علی 30 اور اسد پرویز نے 20 رنز بنائے۔ سکول وائٹ کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے دانیال سلیم 2/25، اسماعیل صدیقی 1/5، زریاب علی آصف 1/21، اصغر صدیقی 1/22 اور اسد عباس نے 1/23 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

محمد حسن ڈار مین آف دی میچ قرار پائے۔ محمد کلیم، طارق رشید امپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔ اسی سلسلے کا دوسرا میچ ایسٹ زون وائٹ اور ویسٹ زون وائٹ کے درمیان علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ ایسٹ زون وائٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ عمیر مقصود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70، احمد جلیل 23 ، اسامہ عاصم 19، عزیر ناصر 18 اور رافع بخش نے 15 رنز بنائے۔

ویسٹ زون کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے محمد شافع 2/48، ایم طلحہ 1/18، طیب الحسن 1/21، شمس ظفر 1/4،آصف علی 1/15 اور ایم علی شیخ نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ زون وائٹ 28.5 اوورز میں 112 رنز بناسکی۔ کاشف رضا 30، اون بخاری 23اور احمد بلال نے 19 رنز بنائے۔ ایسٹ زون وائٹ کی طرف سے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اسامہ عاصم نے 3/20، عمیر مقصود 3/18، عمر فاروق 1/22 اور عزیز خالد نے 1/18 وکٹ حاصل کیں۔ عمیر مقصود مین آف دی میچ اور اسامہ عاصم بہترین باؤلر قرار پائے۔ محمد کلیم، ناصر حسین جونیئر امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی شکیل ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں