پی سی بی نے زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی
،ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان آئیگی، سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا سری لنکا، بنگلہ دیش، ایم سی سی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد زمباوے کیخلاف سیریز سے پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص ایک پر امن و محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا ہے، ذاکر خان
بدھ 23 ستمبر 2020 17:14
(جاری ہے)
اس ایونٹ کی 7 بہترین ٹیمیں اور ایک میزبان ملک کو میگا ایونٹ میں رسائی ملے گی۔
سپر لیگ میں شامل ہر ٹیم کو 4ہوم اور 4 اوے سیریز میں شرکت کرنی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا، بنگلہ دیش، ایم سی سی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد اب زمباوے کیخلاف سیریز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص ایک پر امن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا ہے، اس سیریز کی تصدیق سے دنیا کو یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ پاکستان نے بہت کامیاب انداز سے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پایا ہے۔ذاکر خان نے کہاکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے کوالیفائنگ رائونڈ کے باعث یہ سیریز پاکستان کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ سپر لیگ کا ایک ایک پوائنٹ بہت قیمتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک منظم حکمت عملی کے تحت زمبابوے کیخلاف میچز ملتان اور راولپنڈی میں منعقد کروارہے ہیں کیونکہ 30 ستمبرسے 18 اکتوبر تک جاری رہنے والا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ بھی انہی 2 وینیوز پر کھیلا جا رہا ہے، لہذا جب تک زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئیگی ہمیں ان دونوں وینیوز پر بائیوسیکیور ہوٹلز ‘کھلاڑیوں کی آمدورفت سمیت گرائونڈ اور ڈریسنگ روم میں موجود تمام افراد کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوویڈ19 پروٹوکولز کے نفاذ کا وسیع تجربہ ہو چکا ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ زمبابوے کو دونوں طرز کی کرکٹ کیلئے اپنا 32 رکنی اسکواڈ ہمراہ لانے کی درخواست کی گئی ہے جو اس دوران اپنے وارم اپ میچز بھی آپس میں کھیلیں گے،کوویڈ 19 پروٹوکولز کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنا پہلا کوویڈ ٹیسٹ ہرارے سے کروانے کے 48 گھنٹے بعد پاکستان کیلئے اڑان بھرے گی، ان کے اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ ان کی اسلام آباد آمد پر لیا جائیگا۔ذاکر خان نے کہا کہ جن کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کا اسلام آباد میں لیا گیا ٹیسٹ منفی آئیگا انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دیدی جائیگی، اس دوران اگر کسی فرد کے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو اسے 5 روز سیلف آئسولیشن میں گزارنے ہونگے اور اس دوران اس کے مسلسل 2 کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے لازمی ہونگے، زمباوے کیخلاف سیریز بند دروازوں میں کھیلی جائیگی۔سیریز کے شیڈول کے مطابق زمباوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کوپاکستان آئیگی، پہلا ایک روزہ میچ ملتان میں 30 اکتوبر، دوسرا یکم نومبر جبکہ تیسرا ایک روز میچ 3 نومبر کو ملتان میں ہی کھیلا جائیگا،اس کے بعد ٹیموں کی4 نومبر کو اسلام آباد روانگی ہوگی جبکہ 7 نومبر کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ راولپنڈی میں،دوسرا 8 نومبر ،اسی طرح تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی راولپنڈی میں 10 نومبر کو کھیلا جائیگا ،جبکہ11 نومبر کو رمباوے کرکٹ ٹیم واپس ہرارے روانہ ہو جائیگی ۔ میچ کے اوقات اور ٹریننگ کے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار