موجودہ حکومت نے سب سے کم توجہ کرکٹ پر دی،محمد حفیظ کا عمران خان سے شکوہ

پیر 19 اکتوبر 2020 23:26

موجودہ حکومت نے سب سے کم توجہ کرکٹ پر دی،محمد حفیظ کا عمران خان سے شکوہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سب سے کم توجہ کھیلوں کی ترقی پر دی ہے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ گزشتہ دو برسوں میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔انہوں نے لکھا کہ کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور ترقی کو سب سے کم ترجیح دی گئی۔محمد حفیظ نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ نئی منتخب حکومت نے کھیلوں کی ترقی کیلئے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے۔کرکٹر نے لکھا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ سے درخواست ہے کہ وہ میری درخواست پر غور کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں