نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ میں سندھ، کے پی اوربلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

پیر 19 اکتوبر 2020 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے معاذ صداقت کی آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت سدرن پنجاب کو 91 رنز سے ہرادیا۔ 273 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمدعمار 70 اور مبشر علی 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔معاذ صداقت اور احمد خان نے بالترتیب 17 اور 23 رنز دے کر 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا نیپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے معاذ صداقت کے 93 رنز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔ انہوں نے عباس علی کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 168 رنز جوڑے۔ عباس علی 91 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نیکپتان صائم ایوب کے ناقابل شکست 87 رنز کی بدولت ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن کی یہ ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ سندھ نے 200 رنز کا مطلوبہ ہدف39.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کاشف علی نے 52 رنز بنائے۔ اس سے قبل ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنزبنائے تھے۔ شیر عبدالرحمٰن 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عالیان محمود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سنٹرل پنجاب کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

224 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ منیب واصف 48 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ابو حریرہ اور خالد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل بلوچستان نے علی احمد، حسیب اللہ اور باسط علی کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائیتھے۔ علی احمد 63، حسیب اللہ 61 اور باسط علی 50 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ <منیب واصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں