نیشنل ون ڈے انڈر 19 ٹورنامنٹ: سندھ، خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 117 رنز سے شکست دے دی۔ 258 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 140 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بلوچستان کے محمد ایاز نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے۔ سندھ کے طلحہ احسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل حسن جعفری کے 78 اور غازی غوری 69 رنز کی بدولت سندھ کی ٹیم 257 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

فیض اللہ اور حکمت اللہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔کنٹری کلب مریدکے میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 74 رنز سے ہرادیا۔ 253 رنز کے جواب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر محمد شہزاد 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سنٹرل پنجاب کے منیب واصف نے 4 اور سعید علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سنٹرل پنجا ب کی پوری ٹیم 252 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

عبدالرافع نے 65 رنز بنائے۔رانا نویدالحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 92 رنز سے شکست دیدی۔ 291 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مبصر خان نے 70 رنز بنائے۔ خیبر پختونخوا کے اسماعیل خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیبر پختونخوا نے عباس علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ عباس علی نے 92 گیندوں پر ناقابل شکست 104 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں