نیشنل انڈر 19 ون ڈے چمپئن شپ،سنٹرل پنجاب، ناردرن اور سدرن پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں علی اسفند کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب نے کے پی کو 8 رنز سے ہرادیا۔ 165 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 38 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی،علی اسفند نے 35رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں،احمد خان 32 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے کپتان محمد حریرہ اور سمیر ثاقب کے 32، 32 رنز کی مدد سے 45.5 اوورز میں 164 رنز بنائے۔

اسماعیل خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ناردرن نے مبصر خان اور عبدالفصیح کی نصف سنچریوں کی مدد سے 183 رنز کا ہدف 37 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

مبصر خان 69 اور عبدالفصیح 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل بلوچستان کی ٹیم 46.2 اوورز میں 182 رنزپر آؤٹ ہوگئی۔

باسط علی نے 35 رنز بنائے۔ مہران ممتاز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے دفاعی چمپئن سندھ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ سدرن پنجاب نے 264 رنز کا ہدف پانچ گیندیں قبل 7 وکٹیں پر حاصل کرلیا۔ اوپنر عون شہزاد نے 87 اور کپتان محمد شہزاد75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عالیان محمود نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سندھ نے اوپنر مبشر نواز کے 93 رنز کی بدولت 44.2 اوورز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ غازی غوری نے 40 رنز بنائے۔ جہانزیب رزاق اور محمد شہزاد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں