قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق

دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

منگل اکتوبر 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ون ڈے میچزآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ دورہ جنوبی افریقہ ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر،اکتوبر میں شیڈول تھا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے جانے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔ زمبابوے کے ساتھ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچزکی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments