سپورٹس بورڈ پنجاب کا پہلی بارماہانہ نیوز لیٹر جاری کرنا خوش آئندہے‘رائے تیمور خان بھٹی

نیوز لیٹر میں کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ، عوام اور کھلاڑیو ں کو نیوز لیٹر سے سپورٹس کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی ملے گی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پہلی بارماہانہ نیوز لیٹر جاری کرنا خوش آئند اقدام ہے،ماہانہ نیوز لیٹر کے اجراء سے عوام اور کھلاڑیو ں کو سپورٹس کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی ملے گی،منگل کے روز اپنے بیان میں وزیرکھیل امور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ نیوز لیٹر میں کھلاڑیوں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیوز لیٹر کے اجراء کو سراہا ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیوز لیٹر میں سپورٹس سرگرمیوں، انفراسٹرکچر ، ترقیاتی منصوبوں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق اہم معلومات دی ہیں، ماہانہ نیوز لیٹر سے سپورٹس کو فروغ ملے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب نیوز لیٹر ماہانہ بنیادوں پر جاری کرے گا،وزیرکھیل امور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ نیوز لیٹر کے اجراء سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں سپورٹس کا کلچر فروغ پائے گا ، نیوز لیٹر میں لیجنڈز کی کوریج سے نئے کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہوگا،شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے نئے کھلاڑیوں کو نیوز لیٹر میں شامل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی نیوز لیٹر میں جگہ پانے کے لئے مزید محنت کریں گے اور اپنے کھیل کو بہتر بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں