شوکت خانم پنک پولو کپ 2020ء شروع ،پہلے روز دو میچز کھیلے گئے

منگل 27 اکتوبر 2020 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو کپ 2020ء شروع ہوگیا۔ پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس / ایف جی پولو ٹیم نے پلاٹینم ہومز /گارڈ گروپ کو 10.5-6 سے جبکہ دوسرے میچ میں پیبل بریکر نے ماسٹر پینٹس کو 6-5.5سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں دو دلچسپ میچز دیکھنے کیلئے فیملیز بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس / ایف جی پولو ٹیم نے پلاٹینم ہومز / گارڈ گروپ کو 10.5-6 گول سے ہرایا۔ ماسٹر پینٹس /ایف جو پولو ٹیم کی طرف سے ارجنٹائن سے آئے ہوئے مینول کرانزا نی8 گول جبکہ صوفی ہارون نے ایک گول سکور کیا ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

(جاری ہے)

پلاٹینم ہومز /گارڈ گروپ کی طرف سے ایران سے آئے ہوئے عامر رضا بہبودی نے چارجبکہ راجہ ارسلان نجیب نے دو گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ٹیم پیبل بریکر نے ماسٹر پینٹس کو 6-5.5 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کافی دلچسپ رہا۔ پیبل بریکرکی طرف سے محسن عطا کھوسہ نے چار جبکہ ایرانی کھلاڑی محمد رضا نے دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عدنان جلیل اعظم اور راجہ جلال ارسلان نے دو دو گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں