تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں،عالیہ ظفر

آزاد اراکین ربڑ اسٹیمپ نہیں ہوسکتے،آزاد اراکین کے آنے سے پی سی بی کی گورننس بہتر ہو گی، انٹرویو

منگل 24 نومبر 2020 16:01

تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں،عالیہ ظفر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پہلی خاتون انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر عالیہ ظفر نے کہاہے کہ تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ایک انٹرویو میں میں سمجھتی ہوں کہ پی سی بی کی گورننس پہلے بھی بہتر ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے پی سی بی نے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تقرری کر کے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔

انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر پی سی بی عالیہ ظفر نے ہم پی سی بی کے انڈیپینڈنٹ اراکین ہیں، ہمارا کوئی مفاد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد اراکین کے آنے سے پی سی بی کی گورننس بہتر ہو گی، آزاد اراکین ربڑ اسٹیمپ نہیں ہوسکتے، پی سی بی میں مزید بہتری لانے کی کوشش ہے۔عالیہ ظفر نے کہا کہ پی سی بی نے گورننس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اچھا قدم اٹھایا ہے، ہمارے خطے میں کرکٹ خاتون ڈائریکٹر آنے سے مزید خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین میں صلاحیتیوں کی کمی نہیں، مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، عالیہ ظفر نے کہا کہ جہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے وہاں فوری طور پر بہتری لائیں گے۔عالیہ ظفر نے بتایا کہ وہ ایچ آر کی ماہر ہیں، پی سی بی کی ایچ آر کمیٹی کی چئیرپرسن انہیں رکھا گیا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں