نیشنل انڈر 16ہاکی چمپئن شپ پشاور، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پنجاب کی ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلزکا معائنہ کیا

نیشنل انڈر 16ہاکی چمپئن شپ2020ء 28نومبر سے 10دسمبر تک پشاور میں ہوگی، ٹرائلز میں پنجاب سے 300سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں پنجاب کی4 ٹیمیں بنائی جائیں گی، کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پرکیا جائے گا،کھلاڑیوں کو وظائف بھی دیں گے،عدنان ارشد اولکھ کی گفتگو

بدھ 25 نومبر 2020 21:29

نیشنل انڈر 16ہاکی چمپئن شپ پشاور، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پنجاب کی ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلزکا معائنہ کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) نیشنل انڈر 16ہاکی چمپئن شپ2020ء پشاور کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے ہاکی ٹرائلز کا معائنہ کیا ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد پر چیف سلیکٹرقومی ہاکی ٹیم منظور جونیئر، ہیڈ کوچ خواجہ جنید،سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر، ظہیر احمد بابر، عبدالرشید ، اوریعقوب نے ان کا استقبال کیا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ نیشنل انڈر 16ہاکی چمپئن شپ2020ء 28نومبر سے 10دسمبر تک پشاور میں ہوگی، ٹرائلز میں پنجاب سے 300سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے پنجاب کی4 ٹیمیں بنائی جائیں گی،کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پرکیا جائے گا،کھلاڑیوں کو وظائف بھی دیں گے،امید ہے پنجاب کے کھلاڑی چمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں ہاکی کے فروغ کیلئے 25 نئی آسٹروٹرف بچھادی ہیں،پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مل کر ہاکی کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، جلد لاہور ہاکی لیگ 2020ء منعقد کرارہے ہیں جس میں لاہور کے 9ٹائونز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور ہاکی لیگ 2020ء سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں