ہیپی کائو پولو فار پیس II پاکستان کپ ،پرائس میٹر ڈاٹ پی کے، ری مائونٹس اور ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

بدھ نومبر 21:29

ہیپی کائو پولو فار پیس II پاکستان کپ ،پرائس میٹر ڈاٹ پی کے، ری مائونٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام تاریخی ہیپی کائو پولو فار پیس II پاکستان کپ پولو کپ 2020ء کے دوسرے دن پرائس میٹر ڈاٹ پی کے، ری مائونٹس اور ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا ایس او پیز کے تحت لاہور پولو کلب میں پاکستان کپ کے دلچسپ میچز جاری ہیں۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پہلے میچ میں پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کی ٹیم نے سامبا بینک کو 4-3.5 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔

(جاری ہے)

پرائس میٹر ڈاٹ پی کے کی طرف سے مینول کرنزا نے تین جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔ ایڈورڈ بینر ایو نے دو جبکہ سید محمد تراب رضوی نے ایک گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں ری مائونٹس کی ٹیم نے کولونی ٹیم کو 10-3.5 سے ہرا دیا۔ ری مائونٹس کی طرف سے کیان ہال اور عمران شاہد نے چار چار جبکہ جمی لی ہارڈی نے دوگول سکور کیے۔

کولونی پولو کی طرف سے جمیز فوسٹر ، نوید شیخ اور میاں حسین افتخار نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ تیسرے اور آخری میچ میں ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی ٹیم نے ڈی پولو ٹیم کو 8-1 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے چار خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں میاں عباس مختار نے دو گول، ٹام بروڈی اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈی پولو کی طرف سے واحد گول لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے سکور کیا۔ آج بروز جمعرات دوپہر دو بجے اے او ایس کا مقابلہ گارڈ رائس /پلاٹینم ہومز سے ہوگا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments