پاکستان میں بھی لیجنڈری میراڈونا کو خراج عقیدت پیش،لاہور میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

بیس دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن آرمی اور بلوچ فٹبال کلب نوشکی مدمقابل تھے

پیر 30 نومبر 2020 15:19

پاکستان میں بھی لیجنڈری میراڈونا کو خراج عقیدت پیش،لاہور میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں نیشنل چیلنج کپ فٹبال کی افتتاحی تقریب میں ڈیاگو میراڈونا اور قومی فٹبالر ولی محمد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ترجمان فٹبال فیڈریشن کے مطابق بیس دسمبر تک ہر میچ سے میرا ڈونا کے ساتھ ساتھ سابق کپتان ولی محمد کی خدمات کے اعتراف کے طور پر چیلنج کپ کے ہر میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی ہوا کرے گی۔

(جاری ہے)

بیس دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن آرمی اور بلوچ فٹبال کلب نوشکی مدمقابل تھے۔ایونٹس میں مجموعی طور پر 28 ٹیمیں شریک ہیں اوران کے درمیان اٹھاون میچز کھیلے جائیں گے،آرمی کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیائے فٹبال کا عظیم باب بند ہوگیا۔ اسٹار فٹبالر میراڈونا60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونیسے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں