بھارت سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کی میزبانی چھننے کا امکان

کیا کوورنا کی وجہ سے بھارت اس ایونٹ کی میزبانی کرنیکی پوزیشن میں ہوگا ، انٹرویو

منگل 1 دسمبر 2020 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہو سکتا ہے۔ایک انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا کچھ عنصر ابھی بھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوورنا کی وجہ سے بھارت اس ایونٹ کی میزبانی کرنیکی پوزیشن میں ہوگا وسیم خان نے کہا کہ بھارت میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور آئی پی ایل بھی شیڈول ہے۔

انھوں نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو ویزے کے اجرا کے لیے تحریری یقین دہانی کروانے سے متعلق لکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظار کر رہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں