سوشل میڈیا صارفین نے حسن علی کو ٹک ٹاک کے بادشاہ قراردیدیا

حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی ،پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے، رپورٹ

جمعرات دسمبر 14:41

سوشل میڈیا صارفین نے حسن علی کو ٹک ٹاک کے بادشاہ قراردیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک کی دٴْنیا کا بادشاہ قرار دیدیا۔فاسٹ بالر حسن علی دٴْنیائے کرکٹ کے بعد اب ٹک ٹاک کی دٴْنیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں جس کا اندازہ اٴْن کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو پر آنے والے لائکس سے لگایا جاسکتا ہے۔حسن علی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اپنی آفیشل اکائونٹ پر 15 گھنٹے قبل ہی اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جو ایک پنجابی گانے پر بنائی گئی ہے۔

فاسٹ بالر کی مقبولیت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اٴْن کی اس ویڈیو پر 96 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس بھی کیے ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ اور لیجنڈ ہیں۔

(جاری ہے)

اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکائونٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر اٴْن کے ایک اعشاریہ ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اٴْن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 9 ملین یعنی 90 لاکھ لائکس آچکے ہیں اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ سے صرف 4 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اٴْن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر دو لوگ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور اٴْنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments