سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا

چیف سلیکٹر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، اسی کا فائدہ ہوگا، ہم تو غلط کاموں کی نشاندہی کریں گے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں عاقب جاوید نے کہا کہ نئے چیف سلیکٹر ایسے فیصلے نہ کریں کہ لگے تنقید کے دبائومیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ تابش خان کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کی خوشی ہوئی لیکن فیصلوں میں تسلسل ہونا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ حارث رئوف ہمارا کھلاڑی ہے لیکن 3 فرسٹ کلاس میچز کے بعد کھیلنا تھوڑی جلدی ہے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کو عزت دو یہ تو اچھی چیز ہے لیکن تسلسل ہونا چاہیے، عبداللّٰہ شفیق کو ٹیم میں ایک اننگز کی بنیاد پر رکھا۔عاقب جاوید نے کہا کہ چیف سلیکٹر فیصلے سوچ سمجھ کر کریں، اسی کا فائدہ ہوگا، ہم تو غلط کاموں کی نشاندہی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے پہلے ہی زیادہ عہدے لے کر غلط کیا، کوچ اٴْسے لانا چاہیے تھا، جس کی سی وی مضبوط اور کورسز کیے ہوئے ہوں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی کے معاہدے کے درمیان میں ختم کرنا درست نہیں ہوتا، اگر معاہدہ ختم کرنے کی نوبت آئی ہے تو جو لائے ہیں ان سے پوچھنا چاہیے۔اس موقع پر سی ای او لاہور قلندر عاطف رانا نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہائی پرفارمنس سینٹر میں تاخیر ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک چھت تلے جدید سہولیات دینا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں