پاکستان جنوبی افریقہ سیریز،انضمام الحق پی سی بی ڈیجیٹل پر دستیاب ہوں گے
دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز چھبیس جنوری سے ہوگا
ہفتہ 23 جنوری 2021 23:17
(جاری ہے)
اس دوران، شائقین کرکٹ کی سہولت کے لییتمام میچز کی بال ٹو بال کوریج پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ www.pcb.com.pk پردستیاب ہوگی، جہاں سیریز کے پری ویوز، ریویوز اور سیریز سے متعلق دیگر معلومات بھی موجود ہے۔
انٹرنیٹ صارفین چاہیں تو پی سی بی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ @TheRealPCB_Live سے میچ کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہ سکتے ہیں ،تمام سیشنز کی جھلکیاں بھی پی سی بی کے پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی۔کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے اسٹار پرفارمرز ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت کریں گے جبکہ دن بھر جاری رہنے والے کھیل کی مختلف جھلکیاں PCB Youtube Channel پر دستیاب ہوں گی۔سیریز سے متعلق انضمام الحق کا پری ویو 24 جنوری اور میچ کا ریویو کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے اگلے روز جاری کیا جائے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ سال 2007 کے بعد یہ دونوں ٹیمو ں کے درمیان پاکستان میں کھیلی جانے والی پہلی سیریز ہے، وہ اس تاریخی سیریز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ سیریز کانٹے دار ہوگی اور وہ اپنے تجزئیے، تجربیاور اینالسز سے پاکستان کرکٹ کے فینز کو محظوظ کریں گے۔انضمام الحق کا کہناہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حالیہ شکست کے باوجود وہ پاکستان کو اپنی ہوم کنڈیشنز پر ایک مشکل ٹیم سمجھتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ کھلاڑی ہوم کنڈیشنز پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انضمام الحق، ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8829 رنز بنائے جبکہ یونس خان نے اپنے کیئرئیر میں 10،099 اور جاوید میانداد نے 8،832 رنز بنائے۔ مجموعی طور پرانضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کی، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کٴْل 13 ٹیسٹ میچوں میں710 رنز بنائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلی کی ہدایت، پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پچاسویں سی ٹی پی میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کی ٹریننگ کے مراحل جاری
غلط فیصلوں کی سزا پارٹی اور کارکن برداشت کر رہے ہیں‘رانا فاروق سعید
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر اظہار تشویش
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس
داتا دربار سلام کیلئے آنیوالا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
ایف آئی اے نے لیسکو کے مزید10کروڑ یونٹ کی خرد برد پکڑ لی
گیس چوری کریک ڈائون جاری ،مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2کروڑ 18لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد
پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی‘ ملک محمد احمد ..
تمام فریقین و اسٹیک ہولڈرز مذاکرات کریں ،سب پھنس گئے ہیں آپس میں مذاکرات کا آغاز کریں، حافظ نعیم الرحمن
ایمن آباد رورل ہیلتھ سنٹر میں پہلی بار ہرنیا کا آپریشن کیا گیا‘وزیر صحت پنجاب
وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اہم اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف