شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے

قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا

منگل 26 جنوری 2021 23:47

شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) بوم بوم شاہد افریدی ویزا مسائل کی وجہ سے ابھی تک ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرز ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق کپتان کے پاس یواے ای کا ریذیڈنیشل ویزا ہے اور وہ ایک رات پہلے ابوظہبی بھی گئے تھے تاہم ایئرپورٹ پر پہنچ کرعلم ہوا کہ ریذیڈنیشل ختم ہوچکا ہے اورنیا ویزا ابھی تک امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہیں ہوا، جس کے بعد شاہد آفریدی کراچی واپس لوٹ آئے، اب ویزا اپ ڈیٹ ہونے کے بعد وہ ایک سے دودن میں قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ٹی ٹین لیگ کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا، قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں